
رکھی گئی ہے۔مارول اسٹوڈیوز نے ایوینجرز انفٹنی وار کی ریلیز کے بعد سے اگلے حصے کے نام کو خفیہ رکھا ہوا تھا اور لوگوں کو اس کے بارے میں جاننے کا بہت زیادہ اشتیاق تھا بلکہ متعدد نام سامنے بھی آئے۔
اب ایوینجرز انفٹنی وار اور 4 کے ڈائریکٹر انتھونی اور جو روسو کی جانب سے ٹوئیٹ کے ذریعے فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا اور اس کے اختتام پر نام دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ ماہ جو روسو نے انکشاف کیا تھا کہ فلم تاحال ایڈیٹنگ مراحل سے گزر رہی ہے اور اس کا دورانیہ ابھی 3 گھنٹے سے زیادہ ہے۔
اگر یہ دورانیہ برقرار رہا تو یہ مارول اسٹوڈیوز کی سب سے طویل فلم ہوگی (ابھی یہ ریکارڈ انفٹنی وار کے پاس ہے جس کا دورانیہ 2 گھنٹے 40 منٹ تھا)۔
یہ فلم اپریل کے آخر اور مئی کے شرو ع میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور اس کے ساتھ مارول سینماٹک یونیورس فیز 3 کا اختتام بھی ہوجائے گا اور اس میں معلوم ہوگا کہ گزشتہ فلم میں مرنے والے ہیروز کی واپسی کیسے ممکن ہوتی ہے اور کتنے ہیروز اس سپرہیرو دنیا کو الوداع کہہ دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L5WOjA
0 comments: