Wednesday, December 19, 2018

پھل اور سبزیوں کے استعمال کا درست طریقہ

پھل اور سبزیوں کے استعمال کا درست طریقہ
صحت بخش غذا کا انتخاب پھلوں اور سبزیوں کی صورت میں تو کرلیتی ہیں ،مگر یہ نہیں جانتیں کہ انہیں کاٹنے کھانے ،پکانے وغیرہ کے صحیح طریقے کیا ہیں ۔اس طرح وہ یاتو زیادہ کیلوریز لے لیتی ہیں یا پھر بہت کم اور یہ گڑ بڑزیادہ تروہ خواتین کرتی ہیں جو معلومات نہ ہونے کے باوجود اپنا ڈائٹنگ پلان خود…

قدرت نے ٹھنڈے ،گرم اور معتدل موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے انسان کے لیے موسمی پھل اور سبزیاں پیدا کی ہیں ۔

بعض اوقات ان کا غلط وقت پر اور غلط طریقے سے استعمال کر کے کئی لوگ انہیں فائدے مند بنانے کے بجائے نقصان دہ بنا لیتے ہیں ۔ایک دوسرے کی ضد والی سبزیاں اور پھل بغیر آگاہی کے کھائے جاتے ہیں ۔ساتھ ہی غلط طریقے سے سبزیاں پکائی اور کھائی جارہی ہوتی ہیں ۔

مختلف انداز کے ساگ ابال کر کھانے یا بھاپ میں پکانے کے بجائے بھون بھون کرکھائے جارہے ہیں ۔

کچی کھانے والی یا بھاپ میں پکانے والی سبزیاں گھی تیل میں تل کر یا بگھار کر اور بھون کر استعمال کی جاتی ہیں ۔

ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ خوراک اگر درست طریقے سے نہ پکائی جائے ،پھل اور سبزیاں درست طریقہ سے نہ کاٹی اور نہ کھائی جائیں تو ان کی افادیت کم یا ختم ہوجاتی ہے۔پھل اور سبزیوں کو کاٹنے، پکانے اور کھانے کے لیے درست طریقوں سے آگاہی حاصل کیجیے،ورنہ دبلی ہونا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ وزن گھٹانے کی خواہش مند خواتین آلو کو بھول جائیں ۔لیکن اگر آلو کھانا ضروری ہے تو ابلے ہوئے آلو کھائیں یا اس کا بھرتا بنا کر اس میں لیموں یا سر کہ ضروری شامل کریں ۔

اسی طرح ہرے ،گول اور موٹے مٹر دیکھ کر ان کی طرف نہ لپکیں ،تلے ہوئے موٹے مٹر موٹاپے کا سبب بنتے ہیں ۔بھٹے اور مکئی کے دانے وزن بڑھا سکتے ،لہٰذا ان سے پر ہیز کرنا چاہیے ،نہ ابلے ہوئے ،نہ بھنے ہوئے اور نہ ہی نمک لیموں لگے ہوتے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GvP6Ax

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times