
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ سرمایہ پاکستان کمپنی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔
وفاقی کابینہ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گی جب کہ اسلام آباد ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
تاہم وفاقی کابینہ مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام، ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری اور مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پر غور کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R5VN0u
0 comments: