
جس کا بظاہر کوئی خاص سبب نہیں ہوتا اس کے ساتھ ہی مریض کو تیز بخار ہوجاتا ہے بہت زیادہ پسینہ آتا ہے اور عموماً بھوک کی کمی اور قبض کی شکایت بھی رہتی ہے
مریض کا دل بہت زور زور سے اور زیادہ تیز رفتار سے دھڑکتا ہے زیادہ تر جسم کے بڑے جوڑ کلائی،کہنی،کندھا،ٹخنے،گھٹنا وغیرہ اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں جب بیماری شدت اختیار کرتی ہے تو متاثرہ جوڑ اور زیادہ سوج جاتا ہے لیکن اب یہ چھونے سے نرم لگتا ہے
درد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے یہ بیماری عموماً خزاں یا بہار کے موسم میں ہوتی ہے اور جدید طبی تحقیق کے مطابق اس کا اصل سبب گلے کی معمولی سی خرابی ہوتی ہے
گلا تو ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن ان کا چھوڑا ہوا زہر الرجی پیدا کرتا ہے اور مریض جوڑوں کی اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے یہ بیماری عموماً غریب گھرانوں میں ہوتی ہے جہاں غذا کا معیار اچھا نہیں ہوتا افراد کمزور ہوتے ہیں اور تنگ گندے اور نمدار مکانوں میں رہتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RXF78u
0 comments: