Friday, December 14, 2018

ٹرمپ کے داماد کیلئے خوشخبری، نئے چیف آف اسٹاف بننے کا امکان

ٹرمپ کے داماد کیلئے خوشخبری، نئے چیف آف اسٹاف بننے کا امکان
ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا امریکی صدر کے نئے چیف آف اسٹاف بننے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر کو صدر ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

جیرڈ کشنر نے جاب تفصیلات کے حوالے سے ریپبلکن رہنما سے بھی ملاقات کی، وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز نے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کشنر کے چیف آف اسٹاف کیلئے نامزدگی کی اطلاعات سے آگاہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں جیرڈ کشنر صدر ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ ہر کردار کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔

امریکی صدر کےحالیہ چیف آف اسٹاف جان کیلے ہیں اور 8 دسمبر کو صدر ٹرمپ نے جان کیلے کی دسمبر کے آخر تک عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QtsHIE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times