
معیشت اور توانائی کے بارے میں حکومت کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیارہ ارب ڈالر مالیت کے ایسے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات ملی ہیں جو پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں کی ملکیت اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے لئے چھبیس ملکوں سے معاہدے کئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بعض تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔سرمایہ کاری سے متعلق ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں کام کرنے والی تیل کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SyUIvh
0 comments: