کمیٹی کے رابطہ کارہمت سنگھ کی سربراہی میں سکھوں کے ایک وفد نے نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی اور راہداری کھولنے کے فیصلے پرشکریہ اداکیا۔
ہمت سنگھ نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھولنے اور ان کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرنے پرسکھ برادری وزیراعظم عمران خان کی نہایت شکرگزارہے۔
اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے قونصل جنرل نے کہاکہ وزیراعظم کے اس فیصلے سے بھارت پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ویزے کی پابندی کے بغیر کرتارپور میں داخلے کی اجازت سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات اورخطے میں امن واستحکام کے دور کاآغازہوسکے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QT3Y0I
0 comments: