Thursday, December 27, 2018

قطر نے اسلام آباد میں پاکستانی کارکنوں کیلئے ویزہ سہولت مرکزکھول دیا

قطر نے اسلام آباد میں پاکستانی کارکنوں کیلئے ویزہ سہولت مرکزکھول دیا
قطر نے اسلام آباد میں ویزہ سہولت مرکزکھول دیا ہے تاکہ پاکستانی کارکنوں کوویزے کے حصول کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور پاکستان میں قطر کے سفیر سقربن مبارک نے سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقاربخاری نے کہاکہ قطرنے پاکستانی کارکنوں کے لئے ایک لاکھ نوکریوں کی فراہمی کاوعدہ کیاہے اور اس سلسلے میں ضروری عمل شروع کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اُن آٹھ ملکوں میں سے ایک ہے جہاں قطر نے کارکنوں کے لئے ویزے کے فوری اجراء کاسہولت مرکزقائم کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت قطر کے حکام کے ساتھ اس معاملے پربھی مذاکرات کررہی ہے جن کے تحت سعودی عرب سے واپس آنے والی ہنرمندپاکستانی افرادی قوت کوقطربھیجاجاسکے گا۔اس موقع پرقطر کے سفیرنے کہاکہ ماضی میں ویزے کایہ عمل قطر کی حکومت کے زیرنگرانی تھا تاہم اب درخواست دہندگان اسلام آباد میں ویزہ سہولت مرکزکے ذریعے ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ET8RAm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times