Wednesday, December 12, 2018

مائیکروسافٹ کا نیا ایج براؤزر کروم کی ایکسٹینشنز کو سپورٹ کرے گا

مائیکروسافٹ کا نیا ایج براؤزر کروم کی ایکسٹینشنز کو سپورٹ کرے گا
مائیکروسافٹ کا آنے والا کرومیم بیسڈ ایج براؤزر کروم کی ایکسٹینشنز کو سپورٹ کرے گا ۔یہ بات سافٹ وئیر کے پراجیکٹ منیجر کائل ایلڈن نے ایک سوال کے جواب میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ وہ موجودہ کروم ایکسٹینشنز کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔اپنی خواہش کے مطابق اگر مائیکرو سافٹ نے کرومیم بیسڈ ایج میں یہ فیچر متعارف کرا دیا تو…


کروم کے لیے دستیاب ایکسٹینشنز کے ایک بڑے ذخیرے کی بدولت ہی بہت سے صارفین کوئی دوسرا براؤزر استعمال کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔


کائل نے تصدیق کی کہ نیا براؤزر ایکس باکس کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ اس براؤزر کو ونڈوز 7، 8 اور میک او ایس کے لیے بھی جاری کر رہا ہے۔

ایج پراجیکٹ منیجر نے مزید بتایا کہ کس طرح نئے براؤزر پر پروگریسیو ویب ایپس (PWAs) کام کریں گی۔یہ وہ ویب پیجیز ہوتے ہیں جو صارفین کو موبائل ایپ کی طرح کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نئے براؤزر کو فائنل ورژن میں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ہوتی رہیں گی۔اس کا بیٹا ورژن اگلے ماہ تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pw0Hik

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times