Tuesday, December 11, 2018

لاہور کے نجی ہسپتال کا بل ادا نہ کرنے پر میت ورثا کے حوالے کرنے سے انکار

لاہور کے نجی ہسپتال کا بل ادا نہ کرنے پر میت ورثا کے حوالے کرنے سے انکار
لاہور کے نجی ہسپتال نے بل ادا نہ کرنے پر لڑکی کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک باپ فریاد لے کر پہنچ گیا۔

لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرنے والی بیٹی کی میت نہ ملنے پر باپ دہائی دینے لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال میں زیر علاج بیٹی انتقال کر گئی لیکن ہسپتال انتظامیہ میت لے جانے کے لیے بل ادا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب بیٹی کے علاج پر لگا دیا، علاج کے دوران مہنگی ادویات منگوائی گئیں اور اب ان کے پاس ہسپتال کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LaixXG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times