
پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان جنوبی افریقہ مشکل سیریز میں ہو گا۔ مکمل سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پرمبنی ہو گی۔
سرفرازاحمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کل لاہورسے براستہ دبئی جنوبی افریقہ روانہ ہورہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب تمام کھلاڑی آج لاہور میں یکجا ہوں گے اور وہاں سے براستہ دبئی ٹیم کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔
قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف ٹیم کو دبئی میں جوائن کرے گا۔ جنوبی افریقہ میں چند دن پاکستانی کھلاڑی بھرپور پریکٹس اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔
دورے کا باقاعدہ آغاز انیس دسمبر کو بینونی میں تین روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ تین جنوری سے کیپ ٹاؤن میں دوسراٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ گیارہ جنوری سے جوہانسبرگ میں شیڈول ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PCSZ6g
0 comments: