
وہ اسلام آباد میں خزانے، ریونیو اور اقتصادی امور کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات سے حسابات جاریہ کے خسارے پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تین ارب ڈالر کی نقدامداد میں سے پہلے ہی دوارب ڈالر جاری کرچکا ہے جبکہ موخر ادائیگی کی بنیاد پر ایک سال کیلئے تیل کی فراہمی کے حوالے سے 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسدعمر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ مالیاتی اور تجارتی معاہدوں کے حوالے سے معاملات کوبھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T48t5l
0 comments: