Wednesday, December 19, 2018

امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے: امریکی انٹیلی جنس سربراہ

امریکا کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے، امریکی انٹیلی جنس سربراہ
امریکی کاؤنٹر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سینٹر کے سربراہ بل ایونینا نے کہا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے چین اب روس سے بڑا خطرہ ہو گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے امریکی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے مقابلے میں چین بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

بل ایونینا نے کہا کہ جون سے اب تک 20 چینی باشندوں اور اداروں پر اقتصادی جاسوسی کی فرد جرم عائد کی گئی ہے جب کہ کئی افراد اور اداروں کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں۔

امریکی انٹیلی جنس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کمرشل رازوں کی چوری پر کھڑی ہے جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے، امریکا کو اب چین کے باعث نقصان کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی۔

بل ایونینا نے کہا کہ چین کی امریکی تجارتی رازوں تک رسائی نے مقامی تحقیقی اداروں کی ترقی، جامعات، بزنس کا مالکانہ ڈیٹا اور تجارتی رازوں کی چوری سے کتنے امریکی ملازمتوں سے محروم ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا چین کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے، امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے امریکا کے لیے چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھنے کا اعتراف کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QEW1My

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times