Thursday, December 6, 2018

دل، جگر کے افعال کی بہتری اور موٹاپے سے بچانے والی مفید چائے

دل، جگر کے افعال کی بہتری اور موٹاپے سے بچانے والی مفید چائے
سونف کو ہمیشہ سے صحت کیلئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جو متعدد امراض کی روک تھام میں مدد دیتی ہے، سونف کی چائے کے استعمال سے وزن میں کمی، دل اور جگر کے افعال میں بہتری سمیت دیگر فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سونف کے روز مرہ استعمال سمیت اس کا تیل ادویات سازی میں بھی استعمال ہوتا ہے،

سونف کی چائے سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں،

یہ وزن کم کرنے، دل اور جگر کے افعال کو بہتر کرنے سمیت جسم کو غذایت دینے،

بینائی کو تیز کرنے، ذیابیطس سے بچاؤ، مسوڑھوں کی مضبوطی اور نظام انہضمام کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔

چائے بنانے کا طریقہ

سونف کی چائے بنانا انتہائی آسان ہے، اس کیلئے ایک سے 2 کھانے کے چمچے سونف کو پیس لیں اور ایک کپ گرم پانی میں ڈال لیں،

کپ کو ڈھانپ دیں اور 10 منٹ کیلئے ہلائیں، اس کے بعد چھان لیں اور چائے سے لطف اندوز ہوں،

اگر دل کرے تو کچھ مقدار میں اس میں شہد کا اضافہ بھی کردیں، یہ چائے وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔

فوائد

جسمانی وزن میں کمی اور نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتی ہے، نقصان دہ اجزاء جسم سے خارج کرتی ہے،

جسم میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھتی ہے، یہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو میں کرتی ہے۔

سونف کی چائے دل کی صحت اور جگر کے افعال کو بہتر بناتی ہے جس سے کولیسٹرول کے زیادہ بہتر طریقے سے ٹکڑے ہوتے ہیں،

آنکھ کی صحت کیلئے اور بینائی کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جبکہ جلدی مسائل اور کیل مہاسوں کا بھی علاج کرتی ہے۔

سونف کی چائے

سونف کی چائے ذیابیطس کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں مدد دیتی ہے،

وٹامن سی اور پوٹاشیم کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتی ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتی ہے، جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے۔

سونف جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑھوں کو بھی مضبوط بناتی ہے، جس سے ورم یا سوجن کی روک تھام ہوتی ہے، مسلز کو ریلیکس کرنے کے ساتھ بائل کے بہاﺅ کو حرکت میں لاتا ہے،

جس سے درد کم ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، سونف کا استعمال جسم سے گیس کو بھی خارج کرتا ہے اور پیٹ پھولنے کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔

ایک طبی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ سونف کا استعمال سانس کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہے،

اس سے نتھنے صاف ہوتے ہیں اور نظام تنفس کے امراض دور رہتے ہیں، یہ پھیپھڑوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، جوڑوں کے درد میں کمی لاتا ہے۔

جوڑوں میں ورم کے حوالے سے سونف کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ کی سرگرمیوں کو بڑھاتا ہے،

جس سے جوڑوں میں ورم کم ہوتا ہے، سونف جوڑوں کے عوارض سے نجات کیلئے مفید ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sze7fx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times