Saturday, December 1, 2018

بلاول بھٹو کا سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ کیلیے اگلے ہفتے کے آغاز پر اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سہ ماہی کارکردگی پر بریفنگ سے متعلق وزیراعلی سندھ کو ہدایات گزشتہ روز سکھر ایئرپورٹ لاؤنج میں ہونیوالی ملاقات میں دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے کہا کہ وہ سہ ماہی جائزے پر پیر یا منگل کو اجلاس رکھ لیں جس میں تمام صوبائی وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ دی جائے، بریفنگ میں بتایا جائے پہلے 3 ماہ کے دوران تعلیم، صحت، سماجی ترقی کیلیے کیا اقدامات اٹھائے گئے، غربت کے خاتمے کیلیے جاری و مجوزہ منصوبوں ، صحت و غذائی ضروریات کے حوالے سے اقدامات میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KKFbWe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times