Wednesday, December 26, 2018

مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور

مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملک افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

افضل کھوکھر پر گزشتہ روز تھانہ نواب ٹاؤن میں برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر کی مدعیت میں قبضہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کئی سال قبل طارق محمود نامی شخص سے 34 مرلہ زمین خریدی تھی، اب اس جگہ پر افضل کھوکھر کی رہائش گاہ ہے جو کھوکھر پیلس بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز ایم این اے افضل کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کیا گیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Cz2UGB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times