
تفصیلات کے مطابق حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اداکار شان شاہد کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ ملک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کے لیے فی الوقت ایک مشکل مرحلہ ہے۔
بہت سے ایسے کام تھے جو صحیح سمت میں ہو رہے تھے لیکن حکومت نے کئی اچھے کام بھی بند کروا دئے ہیں اور یہ روایت اچھی نہیں ہے کہ پچھلے کام صرف اسی لیے بند کر دئے جائیں کہ نئے کاموں کی بنیاد رکھنی ہے۔
ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔ عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، اور وہ پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ باہر سے کوئی فرشتے نہیں لائے جاتے بلکہ انہی لوگوں میں سے کچھ لوگوں کا انتخاب کر کے کام لیا جاتا ہے۔میری درخواست ہے کہ یہ جو آرٹسٹک بیوروکریسی ہے اس پر توجہ دیں کیونکہ ہمارے کیا مسائل ہیں یہ آپ سو دنوں میں نہیں سمجھ سکیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PqcoXK
0 comments: