مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے حکمرانوں کی رعونت سے لگتا ہے ملک میں مشرف کا دور واپس آگیا، عمران خان کے ہمنوا وہی زبان استعمال کر رہے ہین جو مشرف اور اس کے وزرا کیا کرتے تھے، آصف علی زرداری ملک میں ہیں اور دلیری سے ہر معاملے کا سامنا کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیر اطلاعت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری وہی باتیں کر رہے ہیں جو مشرف کے وزیر اطلاعات کیا کرتے تھے، آج مشرف ملک سے باہراور عبرتناک زندگی گزار رہا ہے۔
مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عمران خان کا محسن پرویز مشرف بھاگا پھر رہا ہے، خان صاحب نے ملک اور قوم کو اپنے مالدار دوستوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا، قوم نے اب خان صاحب سے حساب لینا شروع کر دیا ہے، جلد خان صاحب کی چیخیں دنیا سنے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ROs6hl
0 comments: