Tuesday, December 11, 2018

جدید دور میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں: شہریار آفریدی

شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جدید دور میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ معاشرتی ترقی کیلئے اسلام کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نجی اسکول کی جانب سے بچوں کو ایوارڈ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے بطور مہان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینا ہوگی۔ جدید دور میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ غریب وہ نہیں جس کے پاس پیسے نہ ہوں بلکہ غریب وہ ہے جس میں احساس نہ ہو۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ محبت، اخوت اور انسانی ہمدردی وقت کا تقاضہ ہے، معاشرتی ترقی کیلئے ہمیں اسلام کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zSe6fs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times