Monday, December 10, 2018

جرمن خاتون بھی پاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

جرمن خاتون بھی پاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
جرمنی کی رہائشی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے پنڈی بھٹیاں پہنچی اورشادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہو رہی ہیں اوراب جرمنی کی 40 سالہ خاتون تاترجنا ہاکسن 30 سالہ محمد اعجاز پاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اوراسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئیں۔

اسلام قبول کرنے کے بعد جرمن خاتون نے اپنا نام تاترجنا ہاکسن سے مریم رکھ لیا ہے، خاتون نے پاکستان کے لوگوں کوخوش اخلاق قراردیتے ہوئے پاکستان میں مستقل رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پردوستی کے باعث امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی اوررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GbiADT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times