وزیرخزانہ اسدعمر نے اسلام آباد میں خزانہ، اقتصادی امور اور پٹرولیم ڈویژنوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ملک میں مختلف پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے موجودہ سہولیات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں اس فیصلے پر اتفاق کیا گیا کہ جولائی دوہزاراٹھارہ سے آئندہ تین سال کے لئے ساڑھے چارارب ڈالر کی درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی سہولت سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں بین الاقوامی اسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر غورکیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LDDSJg
0 comments: