
یوکرائین سے تعلق رکھنے والے ویسیلی لوماچینکو کے بارے میں فائیٹ سے پہلے سے ہی ان کے پروموٹر نے مشہور کررکھا تھا کہ ’’ شاید اب لوما ہی ایک بہترین باکسر باقی بچا ہے، ایسے سلوگنز اور بیانات نے لوما کی شہرت کو مزید بڑھا دیا لیکن اس فائیٹ میں جیت کے بعد بھی باکسنگ ناقدین کے مطابق یہ میچ لوما کی ماضی کی فائیٹس جیسا نا تو تیز تھا نا دلچسپ کیونکہ ایک تو میچ پورے راونڈز چلا اور دوسری بات یہ بھی کہ کندھے کی انجری سے ریکوری کے بعد واپس پلٹنے والے جوز پیڈرازا نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
فائیٹ سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوما کا کہنا تھا کہ ان کا ٹارگٹ بڑا ٹائیٹل ہے اور پیڈرازا ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں جن کو وہ فائیٹ ہرا کر دور کردیں گے، پیڈرازا ایک اچھے باکسر ہیں اور ان سے فائیٹ کرکے بھی اچھا تجربہ ہوگا۔ دوسری جانب پیڈرازا نے رنگ میں اترنے سے پہلے کہا کہ لوما سے مقابلہ ان کے لئے عالمی سطح کے ایک باکسر سے فائیٹ کا موقع ہے اور وہ اپنے مداحوں کو ایک اچھا سرپرائیز دیں گے۔
بہرحال باکسرز نے تو دعوے کئے تاہم میچ کی صورتحال ہزاروں شائقین کے سامنے میڈیسن سکوائر اور لاکھوں مداحوں کے سامنے براہ راست ٹی وی اسکرینز پر تھی۔۔۔۔ اگر دیکھا جائے تو لوما جیسے پھرتیلے باکسر کا مقابلہ پیڈرازا نے ڈٹ کرکیا اور راونڈز کو اختتام تک لیکر گئے لیکن دوسری جانب لوما کے لاکھوں مداح کسی صورت میں لوما کو ہارتا نہیں دیکھ سکتے یقیننا ان کے لئے یہ جیت بھی ایک اہم حثیت رکھتی ہے۔
میچ ریفریز کے فیصلے کے مطابق لوما نے بارہ راونڈز میں 117 جبکہ پیڈرازا نے 109 پوائینٹس حاصل کئے جو کہ یقیننا ایک کلوز کمپیٹیشن تھا۔ ایک اور بیلٹ اٹھانے کے بعد لوما کا کہنا تھا کہ اب ان کی نظر ناقابل شکست مائیکی گارسیا کے ٹائیٹل پر ہے اور جلد ہی گارسیا کا گولڈ لوما کی ملکیت میں ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SFCI2g
0 comments: