
وہ چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ یونگ یو سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کو در پیش مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
شاہ محمود قریشی نے چین کے ساتھ تذویراتی سطح کی بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے چین کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ نےکہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سماجی و اقتصادی پہلووں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے فوری قیام پر زور دیا۔
اپنے کلمات میں چین کے نائب وزیر خارجہ نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PtY6Wj
0 comments: