
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہماری سیکورٹی اہلکاروں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کئے جانے تک ان کا تعاقب کیاجائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EuWY3F
0 comments: