
لاہور میں برائیڈیل کٹیور فیشن ویک جاری ہے، ماڈلز نے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ پاکستانی اداکارہ ریما اور صبا قمر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
رنگوں اور روشنیوں کی بہار لیے برائڈل کٹیور فیشن شو دوسرے روز بھی اپنی تمام تر آب و تاب سے جاری رہا ہے۔ فیشن شو میں خوبرو ماڈلز دلہنیا کا روپ دھارے ریمپ پر کہکشاؤں کی مانند جگمگاتی نظر آئیں۔
فیصل قریشی، صباقمرِ، عروہ حسین، ریما خان، صدف کنول، سبیکا امام اور صدف کنول سمیت دیگر ماڈلز نے کیٹ واک کر کے شو کی رونقوں کو دوبالا کردیا۔
مسرت مصباح اور فیصل قریشی کہتے ہیں پاکستانی فیشن انڈسٹری دنیا کی نمبرون فیشن انڈسٹری ہے، دوسرے روز بھی پہناووں کی چمک دھمک اور فیشن کے رنگ و نور کا بول بالا رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C7AkMp
0 comments: