
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔
Breaking: The Multan Consortium led by Ali Tareen has won the franchise rights for the sixth team, by exceeding the reserve price.#HBLPSL pic.twitter.com/2ilyngfJBI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 20, 2018
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔
علی ترین نے گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے جنوبی پنجاب سے پی ایس ایل کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 'ملتان ' کا نام برقرار رکھیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sbvxz3
0 comments: