Sunday, December 2, 2018

سکھوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، شاہ محمود

سکھوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا لیکن اس اقدام سے سکھوں کے ساتھ تعلقات میں دراڑ پیدا نہیں ہوسکتی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے تبصرے کو سکھ جذبات سے جوڑنا جان بوجھ کر گمراہ کرنا ہے۔ میں نے بھارتی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سکھ برادری کے جذبات کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا تنازعات پیدا کرنے سے ان میں دراڑ پیدا نہیں کی جاسکتی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سکھ بھائیوں کی طویل عرصے کی خواہشات کے باعث راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ نیک نتی کے ساتھ کیا گیا اور اس پر اچھی نیت سے عملدرآمد ہوگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ro9iW2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times