Tuesday, December 4, 2018

شہباز شریف کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
نیب کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لیے 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، 9 رکنی میڈیکل بورڈ نیب کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا۔

بورڈ کے کنونیئر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں پروفیسر محمد اکرم، پروفیسر شہزاد کریم بھٹی، پروفیسر کامران خالد خواجہ ، پروفیسر فرخ کمال، پروفیسر بلقیس شبیر، ڈاکٹر خضر گوندل اور ڈاکٹر محمد عدنان ہاشم شامل ہیں۔ دریں اثنا بورڈ میں ایک اور ماہرشامل کیا جاسکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rl9DgT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times