Thursday, December 6, 2018

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت کردی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت کردی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات فواد چوہدری پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت کردی ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری سمیت کسی کے بھی سینیٹ میں داخلے پر پابندی کو اچھا نہیں سمجھتا۔ کسی پر بھی سینیٹ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ ہم سب پارلیمینٹیرینز ہیں۔ ہمیں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مشاہداللہ اور فواد چوہدری کے جواب سے سینیٹ میں معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا۔ ایوان میں ایسی نوبت بھی نہیں آنی چاہیے کہ چیئرمین کو پابندی کا اقدام اٹھانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ وزیراطلاعات پر سینیٹ میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ فواد چوہدری سے بات کر کے انہیں سمجھائیں گے۔ پوری امید ہے کہ وزیر اطلاعات سینیٹ میں آئیں گے۔ چیئرمین سینٹ سے کوئی اختلاف نہیں، ان کی تبدیلی دو جماعتوں کا سیاسی فیصلہ ہوگا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا امکان دیکھتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میں تین ماہ میں الیکشن کرادوں گا، تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EgJRTp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times