
وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 71 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 44کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے چائنہ اور پاکستان کے درمیان آپٹیکل فائبر کیبل کے لئے 5 کروڑ 33 لاکھ، آئی ٹی ایکسپورٹس انڈسٹری سپورٹ پروگرام کے لئے 2 کروڑ، سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی کی فراہمی کے لئے 12 کروڑ40 لاکھ، اے جے کے میں جی ایس ایم نیٹ ورک کے لئے 8 کروڑ 80 لاکھ، ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد کے لئے 7کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ARw69A
0 comments: