Saturday, December 8, 2018

اٹلی کے نائٹ کلب میں اچانک بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک

اٹلی کے نائٹ کلب میں اچانک بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک
اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جس وقت بھگدڑ مچی، اُس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع بلیو لینٹرن کلب میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اٹالین ریپر سفیرا ایباسٹا (Sfera Ebbasta) کی پرفارمنس ہونی تھی۔

مقامی فائر سروس کے مطابق مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایک 16 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ 'ہم ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک چھبتی ہوئی بُو محسوس ہوئی'۔

عینی شاہد کے مطابق 'ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا، جس پر ہمیں واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگدڑ مچ گئی'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pt60iq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times