
جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاری مالیت میں 42 ارب99کروڑ 37 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تاہم حصص کی لین دین صرف 12 کروڑ 85 لاکھ 30 ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہی ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا اور جمعرات کے شدید مندی کے اثرات جمعہ کو ابتدائی اوقات میں برقرار رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 38 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی ہاتھ کھو بیٹھا اور 37779 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا،
تاہم دوسرے ٹریڈنگ سیشن میں مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری سے مارکیٹ منفی زون سے نکل آئی اور انڈیکس 38651 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا
لیکن بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کی وجہ سے مزکورہ حد بھی بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر 261.42 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100 انڈیکس38562.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 99.26 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18382.42 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 154.51 پوائنٹس بڑھ کر 28331.50 پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔
گزشتہ روزمجموعی طور پر354 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی228 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،108 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 42 ارب99کروڑ 37 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب82 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ روپے ہوگیا ۔
اسی طرح گزشتہ روز 12 کروڑ 85 لاکھ 30 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں 6 کروڑ12 لاکھ 32 ہزار شیئرز کم ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 70.65 روپے کے اضافے سی 1579.25 روپے ہو گئی اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 30.01 روپے کے اضافے سے 2374 روپے پر جا پہنچی جبکہ شیزان انٹر اوربلیسڈ ٹیکس کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 18 روپے اور 16.49 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے شیزان ٹیکس کے حصص کی قیمت گھٹ کر500 روپے اوربلیسڈ ٹیکس کے حصص کی قیمت کم ہو کر313.50 روپے ہو گئی ۔
نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،لوٹی کیمکل ،میپل لیف ،ڈی جی خان سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،ٹی آر جی پاکستان ،اینگرو فرٹیلائزر ،پاک انٹر بلک اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حصص سرفہرست رہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zNnC3N
0 comments: