
تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں10 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کر پہنچے تھے اور انہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں،کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BCs7hF
0 comments: