Saturday, December 29, 2018

پنجاب پر دھند کا راج، ملتان میں‌5 گاڑیاں ٹکرا گئیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے اور قومی شاہراہ پر دھند بھی چھائی ہوئی ہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، موٹروے اور قومی شاہراہ پر آج بھی دھند چھائی رہی، ملتان میں‌ دھند کے باعث بس سمیت 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں‌ ایک پولیس افسر جاں‌بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کر دی ہے۔

پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے۔

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کے ڈیرے، یخ بستہ ہواوں نے خون جما دینے والی سردی کی کیفیت طاری کر دی۔

ہر طرف دھند ہی دھند، موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ بعض مقامات پر حد نگاہ صفر اور بعض جگہوں پر 50 میٹر رہی۔

ملتان کے قریب جلہ کے علاقے میں شدید دھند کے باعث ایک بس اور 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا پٹرولنگ افسر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ منگل سے پنجاب ، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل اوربدھ تک جاری رہے گا۔

اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ریکارڈ کیا گیا۔

استور منفی10، گلگت منفی 07، کالام اور ہنزہ منفی 06، ،کوئٹہ منفی 03، قلات منفی 02 رہا جبکہ اسلام آباد، پشاور منفی ایک، لاہور 2، فیصل آباد 2، ملتان 4 اور کراچی میں 12 ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ThK10h

0 comments:

Popular Posts Khyber Times