
رسالے والا کے مقام پر کراچی سے آنے والی ملت ٹرین فیصل آباد سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کے گزرجانے کے انتظار میں کھڑی تھی کہ شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹرین سے اچانک الگ ہوگئیں اور دوسرے ٹریک پر کھڑی ملت ایکسپریس سے جا ٹکرائیں۔
حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد 300 میٹر تک ریلوے ٹریک کے نٹ بولٹ اور پرزہ جات اکھڑ گئے اور کراچی جانے والا ٹریک بلاک ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ کچھ گھنٹے بعد ٹریک کا مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ENLE2y
0 comments: