Thursday, November 22, 2018

ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا پاکستان آنے کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔

پی ایس ایل فور کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے معروف کرکٹر ڈیوائن براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آنے کا موقع مل رہا ہے، اُمید ہے کہ اس بار ایونٹس زیادہ سنسنی خیز اور مقابلے شاندار ہونگے، انہوں نے اپنے مشہور گانے چیمپئنز کے ساتھ کوئٹہ ٹیم کا نام منسلک کرتے ہوئے کچھ بول بھی دہرائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایونٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بڑے مسائل میں سے ایک یہ بھی رہا ہے کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت غیر ملکی کرکٹرز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے رہے، رابطے متاثر ہونے کی وجہ سے ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R7VeQi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times