Friday, November 23, 2018

وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کو کھانا، ٹینٹ دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ فٹ پاتھ پر سونے والوں کوٹینٹ اور کھانا فراہم کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان افراد کو شیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کیاجائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی میں شیلٹر ہوم کے مقامات کا انتخاب کیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کے لیے لاہور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DIBgIf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times