
ایرانی وزیرخارجہ نے خاشقجی کے سفاکانہ قتل کے واقعے سے متعلق سعودی حکام کی حمایت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات شرمناک ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر لگائے جانے والے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا شاید ایران کیلی فورنیا میں آتشزدگی کا ذمہ دار بھی ہو کیونکہ ہم نے امریکیوں کو ان کے جنگلات کی صفائی میں مدد فراہم نہیں کی جس طرح فن لینڈ میں جنگلوں کی صفائی کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں آگ سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر ڈونلڈٹرمپ نے کہا تھا کہ فِن لینڈ جنگل کی آگ سے بچنے کے لیے جنگلوں سے پتے و غیرہ صاف کرتا رہتا ہے۔
فِن لینڈ کے صدرسائولی نینیسته Sauli Niinistö نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیاتھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر فن لینڈ کے شہریوں کی جانب سے ٹرمپ کی جگ ہنسائی ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DOu2mT
0 comments: