Thursday, November 22, 2018

کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ

کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ
کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چینی قونصل خانے کے قریب ایک دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے جواب میں چینی قونصلیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد 3 سے زائد ہے، جن کے پاس دستی بم اور ہتھیار بھی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق 3 سے 4 افراد نے قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر طلب کرلی گئی، دوسری جانب تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چینی قونصل خانہ سی ویو سے کچھ دور کلفٹن بلاک 4 میں واقع ہے، جہاں غیر ملکی قونصل خانوں سمیت ہائی پروفائل دفاتر واقع ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R7eCgt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times