Thursday, November 22, 2018

وزیراعظم عمران خان دو ٹرینوں کا بذریعہ ویڈیو لنک افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان دو ٹرینوں کا بذریعہ ویڈیو لنک افتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج بیک وقت دو ٹرینوں کا بذریعہ ویڈیو لنک افتتاح کریں گے۔

محکمہ ریلوے میں شامل ہونے والی دو مزید ٹرینوں کی افتتاحی تقریب کراچی اور سکھر اسٹیشنز پر منعقد ہوگی اور بذریعہ ویڈیو لنک وزیراعظم عمران خان سندھ ایکسپریس اور شاہ عبدالطیف بھٹائی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق سندھ ایکسپریس دن 11 بجے سکھر سے کراچی اور صبح ساڑھے 8 بجےکراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہوگی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید فیصل آباد ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کا بھی جلد افتتاح کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد وہ حکومت کے 100 روزہ پلان میں 10 نئی ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا کرلیں گے۔

اس سے قبل وزیر ریلوے نے 16 اکتوبر کو سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کیا تھا جن میں روہڑی اور کوٹری کے درمیان چلنے والی موئن جو دڑو ایکسپریس اور دوسری روہڑی سے خانپور تک چلائی جانے والی روہی فاسٹ پسنجر شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TEF179

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times