Tuesday, November 20, 2018

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست نمٹا دی
نیب حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے آگاہ کرے، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ انکے وکیل نے دلائل دئیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کسی بھی ملزم کو گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کیا جائے گا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس محمد طارق عباسی کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز شریف کے کسی بھی انکوائری میں وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ابھی وارنٹ ہی جاری نہیں کیے گئے تو آپ کی درخواست پر پیشرفت کیسے ہو سکتی ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی اور نیب کو ہدایت کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے 10 روز قبل درخواست گزار کو آگاہ کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q6JiBk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times