
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی سردی کے باعث ایسے افراد کو پناہ کی اشد ضرورت ہے، اس ماہ کے آغاز پر وزیراعظم نے معاشرے کے غریب اورنادار افراد کیلئے جو کھلے آسمان تلے اور سڑکوں پررات بسر کرتے ہیں
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ لاہور اورکراچی میں بھی شیلٹر ہومز منصوبے کیلئے اراضی مختص کی جارہی ہے۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس منصوبے کے تحت وفاقی حکومت ملک کے بڑے شہروں میں 5 شیلٹر ہوم قائم کرے گی۔
اس سے قبل بائیس نومبر کو غربت کے خاتمے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت غربت کے خامتے کیلئے پالیسیاں بنا رہی ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے ملائیشیا اور چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ستر کروڑ افراد کو خط غربت سے اٹھا کر مڈل کلاس میں تبدیل کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی حالت بدلیں گے۔ غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کا جلد اعلان کروں گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی کے جلد نفاذ پر زور دیا اور متعلقہ اداروں کو قومی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r1tWzI
0 comments: