
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما سامی ابو زھری نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ کسی عرب ملک کی جانب سے نیتن یاھو یا اس کے وزراء کا استقبال کرنا مسلم امہ کے جذبات کی توہین اور قبلہ اول سے خیانت کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا ک اسرائیل پوری مسلم امہ کا دشمن ہے اور اس کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی وجہ سے اسرائیل علاقائی اور عالمی تنہائی کا شکار ہے اور تنہائی سے نکلنے کے لیے عرب ممالک کے قریب ہورہا ہے۔ دوسری جانب عرب قیادت کی طرف سے اسرائیل سے میل جول صہیونی ریاست کو آئینی جواز مہیا نہیں کر سکتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2znMXRC
0 comments: