Sunday, November 25, 2018

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کردیا

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کردیا
دبئی ٹیسٹ میں‌ نیوزی لینڈ نے 24 رنز سے آج تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کردیا، کیویز کی دس وکٹیں باقی ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 394 رنز درکار ہیں.

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے 24 رنز سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کردیا۔ کیویز کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی 10 وکٹیں باقی ہیں اور پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 394 رنز درکار ہیں۔

گزشتہ روزپاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے کیویز بولروں کے خلاف شاندار مزاحمت کی اور ابتدائی دو سیشن میں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کی شراکت قائم کی۔ چائے کے وقفے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہوا تو حارث سہیل 360 کے مجموعی سکور پر 147 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 421 گیندوں پر مشتمل طویل اننگز میں 13 چوکے بھی لگائے۔

بابراعظم بھی اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وہ 99 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابر اعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FDKfgl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times