Tuesday, November 20, 2018

فن لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر فن لینڈ کے صدر حیران

فن لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر فن لینڈ کے صدر حیران
کیلیفورنیا میں آگ سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ فِن لینڈ جنگلاتی آگ سے بچنے کے لیے جنگلوں سے پتے وغیرہ صاف کرتا رہتا ہے۔ فن لینڈ کے صدر کے مطابق تاہم ٹرمپ کو معلوم نہیں ایسا کہاں سے پتہ چلا۔

فِن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو کو اپنی یاداشت کو کھنگالنا پڑا کہ امریکی صدر کو فن لینڈ میں جنگلوں کی صفائی یا ’ریکنگ‘ کا خیال کہاں سے آیا تاکہ جنگلاتی آگ سے بچا جا سکے۔ ٹرمپ نے ہفتہ 17 نومبر کو جنگلاتی آگ سے بُری طرح متاثر ہونے والے کیلیفورنیا کے شمالی حصے کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ فِن لینڈ میں جنگلاتی آگ کوئی مسئلہ ہی نہیں کیونکہ وہاں کے لوگ جنگلوں سے پتے اور دیگر ٹوٹی ہوئی لکڑیوں وغیرہ کو صاف کرنے کے لیے ’ریکنگ میں‘ کافی زیادہ وقت صَرف کرتے ہیں۔

فِن لینڈ کے کُل 338,000 مربع کلومیٹر رقبے کا 70 فیصد حصہ جنگلات سے گِھرا ہوا ہے۔

نینسٹو نے ایک ملکی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ پیرس میں 11 نومبر کو ہونے والی ملاقات کے دوران کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کے موضوع پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو ٹرمپ کو بتایا تھا کہ فن لینڈ ایک ایسا ملک ہے جو جنگلات میں گِھرا ہوا ہے، لیکن جنگلاتی آگ لگنے کی صورت میں فن لینڈ کے پاس نگرانی کا بہت اچھا نظام اور نیٹ ورک موجود ہے۔

فِن لینڈ کے صدر کے مطابق اس گفتگو کے دوران جنگلات سے پتوں وغیرہ کی صفائی پر تو کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید امریکی صدر کو صفائی کا خیال کیلیفورنیا میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں صفائی کے کام کو دیکھتے ہوئے آیا ہو۔

ٹرمپ کی طرف سے فِن لینڈ میں صفائی یا ’ریکنگ‘ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی زیادہ اس کا تذکرہ چل رہا ہے جہاں ’’ہیش ٹیگ ریک امیریکا گریٹ اگین‘‘ اور ’’ہیش ٹیگ ریک نیوز‘‘ کافی زیادہ شیئر کیے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DzofAE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times