
نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا استغاثہ ثابت نہیں کرسکا کہ حسن اور حسین نواز میرے زیر کفالت تھے، استغاثہ میرے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، نیب نے کوئی ثبوت نہیں دیا جس سے ظاہر ہو العزیزیہ یا ہل میٹل میں نے قائم کی، کیس مخالفین کے الزامات اور جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ پر بنائے گئے۔
سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھے غلط طریقے سے العزیزیہ، ہل میٹل کا مالک ظاہر کیا گیا، سپریم کورٹ کا معزز بنچ بھی جےآئی ٹی رپورٹ سے مکمل مطمئن نہیں تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھجوایا تاکہ کوئی شک باقی نہ رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DSqSOG
0 comments: