
ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس دن سے حکومت آئی ہے سب ایک عجیب طریقے سے حکومت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم رعمران خان نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن جمہوریت نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے سب ایک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شورمچانے والوں کو معلوم ہے کہ انہیں جیلوں میں جانا ہے، پاکستان کی اپوزیشن بہت جلدی میں ہے کہ حکومت گرجائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت وہ واحد جمہوریت جس میں کسی کو نہ کوئی این آر او ملے گا اور نہ ہی کوئی مک مکا ہوگا بلکہ سب چوروں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیب کے جتنے بھی مقدمات ہیں یہ پچھلی حکومت کے ہیں، ابھی تک موجودہ حکومت نے نیب کا ایک کیس بھی دائر نہیں کیا، ہم نے تو کیس دائر کرنے ہیں۔
ایک وقت تھا کہ ملائیشیا سے شہزادوں کو پاکستان پڑھنے کے لئے بھیجا جاتا تھا اور پاکستان کو خطے میں سب سے تیز ترقی کرنے پر مثال دی جاتی تھی۔
ملائیشیا اور پاکستان کے وسائل کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے، ملائیشیا پہلے کہاں تھا اور آج کہاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوموں کی زندگی اور اداروں میں اونچ نیچ آتی ہے اونچ نیچ غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لیےآتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک عظیم لیڈر ملا مہاتیر محمد جس نے قوم کا سوچا، قوم کا پیسہ باہر نہیں بھیجا، انہوں نے ثابت کیا کہ اگر آپ گورننس کے اصولوں پر قائم رہیں تو ترقی کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آج ملائیشیا کی ترقی کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، یہاں انہیں ایک ایسا لیڈر ملا جس نے قوم کی رہنمائی کی۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی آبادی 3 کروڑ اور پاکستان کی21 کروڑ ہے لیکن ملائشیا کی برآمدات 220 ارب ڈالر کی ہے پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بہت مبارک دن ہے عید میلاد النبی ﷺ ہے ، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھی تھی جو دیکھتے دیکھتے ایک عظیم طاقت بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں کہا گیا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی سیکھیں ، ہمیں ایک ایسی ریاست بنانی چاہیے جس میں غریبوں کو سہولیات دی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک آدمی سڑک پر سورہا تھا اس لیے ہماری حکومت نے ذمہ داری اٹھائی ہے کہ بے گھر افراد کو رہائش دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مالی بحران کا سامنا ہے، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے کم قرضہ لیا جائے، ہم اپنے برآمدات بڑھانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں،
وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو بھی زرمبادلہ بھیجتے ہیں وہ لیگل چینل سے بھیجیں تاکہ ملک کو فائدہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملک میں سرمایہ کاری لائی جائے گی، جو بیرون ملک پاکستانی ہیں وہ ملک میں سرمایہ کاری کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DAUKOP
0 comments: