Monday, November 26, 2018

خاتون کا اولاد پیدا نہ کرنے پر قتل، مجرمان کو عمر قید کی سزا

خاتون کا اولاد پیدا نہ کرنے پر قتل، مجرمان کو عمر قید کی سزا
سندھ کے شہر جیکب آباد کی مقامی عدالت نے اہلیہ کے قتل میں ملوث مجرم اور اس کے بھائی کو عمر قید کی سزا سنادی۔

جیکب آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مجرم علی حیدر رند اور غلام حیدر رند پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

دونوں مجرمان بھائی ہیں جنہوں نے 2011 میں خاتون کو اولاد پیدا نہ کرنے کی پاداش میں قتل کردیا تھا، جو مجرم علی حیدر رند کی اہلیہ تھی ۔

واقعہ تھانہ دوداپور کی حدود گاوں صفر مندرانی میں پیش آیا تھا۔

مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 25 اگست کو سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں ایڈیشنل سیشن جج نے ’غیرت‘ کے نام پر 2 بہنوں کو قتل کرنے والے بھائی کو موت کی سزا سنائی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TKrSJF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times