
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے نماز جمعہ کے دوران ہوا، افغان میڈیا کے مطابقدہشت گردی کا شکار ہونے والی مسجد آرمی چھاونی کے اندر واقع تھی،دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان نیشنل آرمی کے آفیسرز اور جوان نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھبیس افراد اہلکار ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، افغان میڈیا نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق افغان نیشنل آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ سے تھا، اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PQT0Io
0 comments: