
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقہ بیج بہارا کے قریبی گاؤں کو بھارتی افواج نے آدھی رات کو گھیرے میں لے لیا۔ گھر گھرتلاشی کاروائیاں کی گئی، قابض ا فواج کی جانب سے جاری بربریت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
آپریشن کے دوران فائرنگ سے چھ معصوم کشمیریوں کوشہید کیا گیا ہے۔ قابض افواج نے علاقے میں رہائشی گھر بھی تباہ کئے ہیں۔ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
قابض افواج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اورشیلنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں ضلع شوپیاں، پنجورہ اور گگلارو میں بھارتی فورسز کا آپریشن اور گھر گھر تلاشی جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DFLglk
0 comments: